دورِ نایاب : کروڑوں کی لاگت سے تعمیر بائیکر لین پر غیر معیاری پینٹ کا استعمال کیا گیا،شہر میں ہلکی بارش نے بائیکرلین پر ناقص پینٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بائیکر لین میں مختلف مقامات پر بارش کا پانی جمع ہو نے باعث سے ناقص پینٹ جگہ چھوڑ گیا،بائیکر لین پر گرین ، اورنج پینٹ بارش کی بوندوں کے باعث جگہ چھوڑ گیا،بارشی پانی ،غیر معیاری پینٹ سے بائیکرز لین سلپری لین میں تبدیل ہو گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایل ڈی اے نے ساڑھے 11کروڑ سے زائد صرف پینٹ پر خرچ کیا تھا ،ناقص حکمت عملی سے چند گھنٹوں کی بارش نے کروڑوں روپے پانی میں بہادئیے،بارشی پانی اور پھسلن ہونے سے بائیک سوار شہری مین ٹریک پر سفر کرنے لگے۔