ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا

 انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 21پیسے مہنگا ہو گیا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوکر 282.32 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو9 پیسے کمی سے  303 روپے، برطانوی پاونڈ  73 پیسے سستا ہوکر 354 روپے کا ہوگیا ، جبکہ امارتی درہم 8پیسے اضافے سے 76.89  روپے ، سعودی ریال 9 پیسے اضافے سے  75.03 روپے کا ہوگیا۔