ملتان روڈ؛ ہنجر وال کے علاقہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی

ملتان روڈ؛ ہنجر وال کے علاقہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: ملتان روڈ پر ہنجر وال کے علاقہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیمیوں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

پولیس کے مطابق زمیں بوس ہونے والا مکان ایک کنال پر مشتمل تھا، عمارت کے اگلے حصے میں ایل پی جی گیس ریفلنگ، ٹائروں اور سلائی مشینوں کی دکانیں تھیں، جبکہ پچھلے حصے میں سلائی مشین کی دکان چلانے والے یاسر کا خاندان رہائش پذیر تھا۔ 

حادثے کے نتیجے میں یاسر، اسکی بیٹیاں 7 سالہ نایاب، 6 سالہ فضہ زخمی ہوئے، فضہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ بوسیدہ حال سنگل سٹوری عمارت کی دوسری منزل تعمیر کرنے کی کوشش کی گئی، چھت بوجھ برداشت نہ کر سکی، پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی، غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔