پی ایس ایل9: اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ملتان سلطانز نے 5 وکٹوں سے میدان مار لیا

پی ایس ایل9: اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ملتان سلطانز نے 5 وکٹوں سے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے دی، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 145 کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کر لیا۔

 قبل ازیں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ٹاس کے موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں اوس پڑنے کی توقع ہے اس لئے گیند بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور بیٹرز کو مدد ملے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے, شاہنواز دہانی کی جگہ اولی سٹون آج کا میچ کھیلیں گے۔

 دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، بطور پروفیشنل ہمیں ہر صورتحال کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے، بچ گیلی لگ رہی ہے دیکھتے ہیں کیسا کھیل ہوتا ہے، ہماری بولنگ اچھی ہے، لڑکے اچھا پرفارم کر رہے ہیں، میچ میں کامیابی حاصل کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حیدر علی کی جگہ جارڈن کاکس کو شامل کیا گیا ہے۔