قومی انڈر 16 ون ڈے کپ کل سے شروع ہوگا

 قومی انڈر 16 ون ڈے کپ کل سے شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی سی بی کے زیر اہتمام قومی انڈر 16 ون ڈے کپ کل سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 16 ون ڈے کپ لاہور سمیت تین شہروں میں کھیلا جائے گا۔ سولہ ریجنل ٹیموں کو تین پولز میں تقسیم کیا گیا ہے،  پول اے اور بی میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول سی میں چھ ٹیمیں شامل ہیں۔50 اوورز کے ٹورنامنٹ میں پول اے کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے،پول بی کی ٹیمیں فیصل آباد میں جبکہ پول سی کے میچز لاہور میں کھیلیں جائینگے۔پول میچز 29 فروری کو ختم ہوں گے اور اس کے بعد ٹرائنگولر مرحلہ ہوگا جو فیصل آباد میں 3 مارچ سے 7 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو فیصل آباد کے بوہرانوالی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ کے لیے 9 لاکھ روپے سے زائد کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹر، بہترین بولر، بہترین وکٹ کیپر، بہترین فیلڈر اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کو تیس تیس ہزار روپے ملیں گے۔