بالاج ٹیپو قتل کیس:خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ گھر پر پولیس چھاپے کے دوران گن مینوں سمیت فرار

بالاج ٹیپو قتل کیس:خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ گھر پر پولیس چھاپے کے دوران گن مینوں سمیت فرار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)چوہنگ کے علاقہ میں بالاج ٹیپو کے قتل کا معاملہ،انویسٹی گیشن اور سی آئی اے پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے شروع کر دیے۔
 پولیس ذرائع کے مطابق  خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے،چھاپہ کینال روڈ اور گوالمنڈی میں مارا گیا تاہم چھاپےکے دوران گوگی بٹ اور اسکے گن مین فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گوگی بٹ کے موبائل فون کی لوکیشن دوبارہ لی جارہی ہے ،سی سی پی او کیجانب سے بنائی گئی ٹیموں نے لاہور سے باہر بھی چھاپے مارے ہیں۔

 خیال رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو لاہور کے نواحی علاقہ چوہنگ میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جب وہ ایک شادی کی تقریب میں شریک تھے۔  ان کا نمازہ جنازہ عصر کی نماز کے بعد شالمی چوک اڈہ کے اندرپڑھایا گیا تو شہر کے لوگ اس میں شرکت کے لئے امنڈ آئے. جنازہ میں ہر آنکھ اشکبار تھی۔ امیر بالاج ٹیپو کے دوست اور عزیز رشتہ دار دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔