لاہور میں ایک اور ڈکیتی، سی سی ٹی وی کیمرہ نے سب کچھ ریکارڈ کر لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شاہدرہ ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ہوٹل لوٹ لیا ۔ سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔ 

واردات گزشتہ رات ساڑھے 12 بجے قاضی پارک میں شہری عطاء اللہ کے ہوٹل میں ہوئی ۔سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نظر آتے ہیں ۔ایک ملزم پستول، دوسرا ملزم رائفل تھامے نظر آتے ہیں ۔ ملزمان ہوٹل میں داخل ہو کر کیش کاؤنٹر پر لوٹ مار کرتے ہیں ۔ملزمان ہوٹل کے عملے کو ڈرانے کیلئے فائرنگ بھی کرتے ہیں ۔دونوں ملزمان گن پوائنٹ پر 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ دوسری جانب شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے متاثرہ ہوٹل مالک کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔