ویب ڈیسک: بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن پشاور زلمی کو چھوڑ کر اچانک امریکا چلے گئے، وہ فیملی میں ایک ایمرجنسی کی وجہ سے اسکواڈ کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے جبکہ ان کی جگہ عظمت اللہ اورکزئی پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کی پشاور زلمی کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں پلے آف میں واپسی متوقع ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں عارضی طور پر پی ایس ایل کو چھوڑ کر جارہا ہوں، پاکستان میں میرے بہت چاہنے والے اور ان کے سامنے کھیلنا بہت ہی اچھا لگتا ہے، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں دوسرے ہاف میں واپس لوٹ کر پشاور زلمی کو پھر سے چیمپئن بنوانے کی مہم کا حصہ بنوں گا۔
Shakib Al Hasan has left the PSL to attend to a family emergency in the United States.
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) February 19, 2023
Peshawar Zalmi have opted for Azmatullah Omarzai as a replacement.
Shakib Al Hasan will return for the playoffs if Peshawar Zalmi qualify.#HBLPSL8 | #PSL2023 pic.twitter.com/Px0qVsq7Ma