شاہ چارلس کو تاجپوشی کی تقریب کیلئے کئی اہم چیلنجز کا سامناکیوں؟

شاہ چارلس کو تاجپوشی کی تقریب کیلئے کئی اہم چیلنجز کا سامناکیوں؟
کیپشن: Charles III
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شاہ چارلس سوم کو تاجپوشی کی تقریب کے لیے کسی ایک نہیں بلکہ کئی اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔

شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب جلد ہی منعقد ہونے والی ہے لیکن ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اس تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

معروف برطانوی کاروباری شخصیت کیرن بریڈی کا کہنا ہے کہ شاہ چارلس کو اپنی تاجپوشی کی تقریب کے لیے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے علاوہ بھی کئی اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔

53 سالہ کاروباری خاتون نے دعویٰ کیا کہ برطانیہ حالیہ برسوں میں بریگزٹ اور نیکولا اسٹرجن کی سکاٹش آزادی کی مہم کے بعد تقسیم ہو چکا ہے۔ لہٰذا، اس وقت ملک کو کسی ایسی چیز کی ضرورت ہے جو کہ ان تمام زخموں کو بھر سکے اور برطانوی قوم کو دوبارہ متحد کرے۔

اُنہوں نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ شاہ چارلس کو اتنے سارے چیلنجز کا سامنا ہونے کے باوجود بھی مجھے یقین ہے کہ تاجپوشی کی تقریب برطانوی عوام کو اکٹھا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی شاہ چارلس کو واضح طور پر یہ ظاہر کرنا ہوگا کہ ملک کو درپیش چیلنجز ان کے لیے اتنے ہی اہم ہیں جتنے ان کے لیے اپنے خاندانی مسائل اہم ہیں۔

کیرن بریڈی نے کہا کہ شاہ چارلس کے لیے ابھی ہیری اور میگھن کے ساتھ مسائل کو حل کرنا، ولیم اور ہیری دونوں کو اکٹھا کرکے ساتھ لے کر چلنا اور اپنے بھائی اینڈریو کی غیر حقیقی توقعات کو سنبھالنا تھوڑا مشکل ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ لیکن یقیناً، چارلس اور کیملا نے اپنی پوری زندگی ایک ساتھ گزاری ہے کہ تو اُنہیں یہ باخوبی اندازہ ہے کہ کس طرح پورے خاندان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔