علیم ڈار کی دھانی کو پکڑنے کی ناکام کوشش، ویڈیو وائرل

Shah Nawaz Dhani Video
کیپشن: Shah Nawaz Dhani Video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (سٹی42) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل کے ایمپائر علیم ڈار کی ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو پکڑنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 25 ویں میچ میں شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کی وکٹ لی تو جشن کے لیے دوڑ پڑے تاہم اس دوران علیم ڈار نے انہیں پکڑنے کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی دھانی نے دوڑ لگائی تو علیم ڈار انہیں پکڑنے کے لیے لپکے تاہم وہ ان کو چکما دے کر بھاگ نکلے، یہ مناظر دیکھنے کے بعد گراونڈ میں موجود تماشائی اور کمنڑی پینل بے ساختہ ہنس پڑا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔