ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کا تبادلہ کر دیا گیا

 آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کا تبادلہ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) وفاقی حکومت نے آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ کا تبادلہ کرد یا، اے ڈی خواجہ کو نئی تعیناتی کاچارج فوری سنبھالنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےآئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ کو وفاقی سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔ اے ڈی خواجہ گریڈ22 کے پولیس افسر ہیں۔ اے ڈی خواجہ آئی جی سندھ بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو محمد خان سے ہے۔ حکومت پاکستان نے اے ڈی خواجہ کو فوری طور پر وفاقی سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن کا چارج سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےاے ڈی خواجہ کی نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer