(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر پانی کے معیارکی جانچ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔ صوبہ بھرمیں 1005 واٹر پلانٹس کی چیکنگ، 356 واٹر پلانٹس فیل ہونے پر پروڈکشن بند کر دی گئی۔
پی ایف اے رپورٹ کے مطابق 648 فلٹریشن پلانٹس کا پانی پاس اور 196 کا پانی ناقابل استعمال ہے۔ جبکہ 160 یونٹس کو غلط لیبلنگ پر فیل قرار دیا گیا ہے۔ لاہور زون میں 143، راولپنڈی میں 19، ملتان میں 24 جبکہ مظفر گڑھ زون میں 10 پلانٹس کا پانی ناقص قرار پایا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیل ہونے والے پلانٹس کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بند کر دی گئی ہے۔ تصحیح کرنے والے پلانٹس کے دوبارہ سیمپل لے کر تجزیے کے لیے بھجوائے جائیں گے۔ جبکہ پاس ہونے والے پلانٹس لیبارٹری رپورٹس نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔
ڈی جی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق سیمپلنگ شیڈول 2019 کے مطابق واٹر فلٹر یشن پلانٹس کے سال میں 4 دفعہ سیمپل لیے جائیں گے۔