ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قرض سے پریشان شخص کی تین بچوں اور بیوی کو زہر دے کر خودکشی کی کوشش

قرض سے پریشان شخص کی تین بچوں اور بیوی کو زہر دے کر خودکشی کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایبٹ آباد کاغان کالونی میں قرض  ادائیگی  سے پریشان کاشف نے تین بچوں اور بیوی  کو زہر  دے دیااور خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی ۔

 کاشف کے دیے زہر سے تینوں بچے  مر گئے جبکہ بیوی کو زہر دینے سمیت تشدد کا نشانہ بنایا ملزم نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش بھی کی ہے

میاں بیوی تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے گئے ۔  بچوں کا پوسٹ مارٹم بھی ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ہوا

ملزم کاشف کی مختلف ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں  جن میں وہ قرض کے حوالے سے بات چیت کرتا دکھائی  دے رہا ہے۔ قرض ادائیگی کی خاطر وہ ویڈیو پیغام میں قاری سے مخاطب  ہو کر کہتا ہے میرا مکان بیچ کر اپنا ایک کروڑ دس لاکھ لے لینا اور دس لاکھ میری بہن کو دے دینا۔

 کاشف کے کزن نے بھی میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کاشف اپنے بیوی بچوں سے بہت محبت کرتا تھا کبھی ان کا گھریلو جھگڑا نہیں  ہوا ہے پولیس نے بچوں کا پوسٹ مارٹم کروا کر تینوں بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں اور مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے