ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کا لاہور پر حملہ، ماحول نے دھند کا غلاف اوڑھ لیا

Lahore foggy weather, City42, tonight weather, weather update, City42, Motorway closed, Fog hazerd
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آج لاہور شہر پر دھند کا پہلا شدید حملہ ہوا ہے اور شہر پر دھند کی تہہ چھا گئی ہے۔ آج  دسمبر میں پہلی مرتبہ بابو صابو انٹرچینج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں آ گیا اور حکام نے اس ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

آج ہفتے کی شام ہی گہری دھند اترنا شروع ہو گئی۔ اس دھند نے کچھ ہی دیر میں لاہور شہر کو ڈھانپ لیا اور رات آٹھ بجے تک ہر طرف بس دھند ہی دکھائی دینے لگی۔ رات دس بجے تک دھند کا غلاف مزید دبیز ہو چکا ہے اور شہر کی سڑکوں پر ٹریفک چلنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔

بیشتر شہری آج رات اپنے گھروں میں جانے کے بعد باہر نہیں نکلے۔ تاہم ہزاروں کی تعداد مین زندہ دل لہوریئے دھند بھری رات کو انجوائے کرنے کے لئے گھروں سے نکل پڑے ہیں اور شہر کی مشہور فوڈ آؤٹ لیٹس پر اس وقت میلے کا سا سماں ہے۔ سب سے زیادہ ہجوم  فرائیڈ مچھلی کی آؤٹ لیٹس پر دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں لوگ فیملی کے ساتھ موسم کا مزا لینے کے لئے پہنچے ہوئے ہیں اور بہت سے لوگ مچھلی پیک کروا کر گھروں کو لے جا رہے ہیں۔

 دھند کا غلاف کافی گہرا ہونے کے باوجود شہر میں سردی اب بھی کم کم ہی ہے۔ لاہور میں آج رات دس بجے ٹمپریچر  درجہ حرارت 14 °  سیلسئیس   (57 ° F)  ہے جو بالکل معتدل موسم کا ٹمپریچر ہے۔ اس ٹمپریچر میں معمولی کپڑوں کے ساتھ باہر گھوما جا سکتا ہے۔ آسمان پر معمولی بادل ہیں لیکن بارش کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے حالانکہ   20 سے 22 دسمبر کے دوران  اس بارش کی فورکاسٹ کی گئی تھی۔   اس وقت ماحول میں نمی زیادہ سے زیادہ  زیادہ  73 فیصد ہے۔

بابو صابو انٹر چینج بند ہو گیا

بابو صابو انٹرچینج، ایم ٹو موٹر وے کو دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا  ہے۔ 

 ٹول پلازہ پر کھڑی گاڑیوں کو  واپس موڑا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود معلومات نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں بابو صابو انترچینج کی طرف جا رہی ہیں۔

موٹر وے ایم فور، ایم ٹو بند

آج شب دھند زیادہ ہونے کی وجہ سے پنجاب میں کئی اہم موٹر وے پہلے بند کی جا چکی ہیں۔ موٹر وے ایم فور کو پہلے صرف بھاری گاڑیوں کے لئے بند کیا گیا تھا، اب بابو صابو انترچینج کو تمام گاڑیوں کے لئے بند کیا جا چکا ہے۔

آج شب موٹر وے ایم 2 کو دھند کے باعث بند کیا گیا  ہے۔

موٹر وے پر ٹول پلازہ کھل جانے کی آس لے کر بہت سے ڈرائیور انتظار میں کھڑے ہوئے ہیں۔ سڑک پر ٹول پلازہ سے پہلے گاڑیوں کی طویل قطار لگ چکی ہے۔ اب رات دس بجے قطار میں لگی گاڑیوں کے ڈرائیور دھند بڑھتے دیکھ کر ٹول پلازہ کھلنے سے مایوس ہو گئے ہین اور  اپنی گاڑیاں واپس موڑنے پہ مجبور  ہو گئے ہیں۔