سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی15ے زائد پروازیں متاثرہوگئیں۔
ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق تین پروازوں کو لاہور کے بجائے اسلام ائیرپورٹ پراتار لیا گیا، دبئی میں موسم خراب اور شدید بارشوں کی وجہ سے درجنوں پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں۔
لاہور میں رات گئے اور صبح کے وقت اچانک شدید دھند کی وجہ سے بھی پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔
سعودی،اتحاد اور پی آئی اے کی پرواز کو اسلام اباد ایئرپورٹ لینڈ کرا دیا گیاجبکہ لاہور سے آنے والی سعودی، اتحاداور ایئر بلو سمیت دیگر ایئر لائنز کی پروازیں بھی ایک سے چار گھنٹے کی تاخیر سے منزل مقصود پر روانہ ہوئیں۔