عرفان ملک:وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ایمرجنسی کی کال پر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال، پولیس،سیف سٹی اتھارٹی نے ڈرون سٹیشن بنانے کا سروے مکمل کر لیا۔
لاہور میں ڈرون سٹیشن کے لیے6 مقامات کا انتخاب کر لیا گیا، ڈرون 15 کلو میٹر کے حصار میں اپنی پرواز کر سکتا ہے۔
شہرمیں موجود ایس پیز آفس میں ڈرون سٹیشن بنائے جائیں گے، مجموعی طور پر24ڈرون ایئرسرویلنس کیلئے استعمال کئے جائیں گے، ایس پی آفس میں ڈرون آپریٹرز کی تعیناتیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔