ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی وزیراعلیٰ کی گھٹیا حرکت، مرکزی مسلم لیگ کےزیراہتمام ملی رکشہ یونین کا احتجاجی مظاہرہ

بھارتی وزیراعلیٰ کی گھٹیا حرکت، مرکزی مسلم لیگ کےزیراہتمام ملی رکشہ یونین کا احتجاجی مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:بھارتی وزیراعلیٰ نتیش کمارکی جانب سےمسلم خاتون کےنقاب کی توہین، مرکزی مسلم لیگ کےزیراہتمام ملی رکشہ یونین کی جانب سےاحتجاجی مظاہرہ، پریس کلب کےباہرملی رکشہ یونین اورمرکزی مسلم لیگ نےاحتجاج کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں ملی رکشہ یونین پنجاب کے صدر رانا شمشاد ،مرکزی مسلم لیگ لاہور کے ترجمان عبد الحنان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مظاہرین کاکہنا تھا کہ حجاب ونقاب مذہبی فریضہ اور ذاتی آزادی ہے، سیاسی علامت نہیں، بھارت میں مسلمان خواتین کےبنیادی انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ 

بھارت میں مسلمانوں بالخصوص خواتین کو منظم طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے،عالمی انسانی حقوق تنظیمیں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریہ آج بھی بھارتی رویوں سے درست ثابت ہو رہا ہے۔