زاہد چودھری:7اہم شعبوں میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی باقاعدہ منظوری، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی جانب سے ٹریننگ کیلئےایکریڈیٹیشن جاری۔
سپائن سرجری ، گلوکوما ،پیڈیاٹرک ڈرماٹالوجی میں ایف سی پی ایس ٹریننگ ہوگی، فرانزک میڈیسن ، کمیونٹی میڈیسن میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی منظوری بھی دی گئی۔
اناٹومی اور فزیالوجی میں فیلوشپ ٹریننگ کی منظوری دے دی گئی۔
پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ نوجوان ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔