ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ آگیا،بانی اور بشریٰ بی بی کو 10،10سال قید کی سزا

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ آگیا،بانی اور بشریٰ بی بی کو 10،10سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ارشاد قریشی : توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ آگیا۔بانی اور بشریٰ بی بی کو 10،10سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے کیس کا فیصلہ سنایا، بشریٰ بی بی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی،عدالت کیجانب سے دونوں مجرمان کو جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

چالان کے مطابق بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بلغاری جیولری سیٹ دیا، 7 مئی سے 10 مئی 2021 کے دوران سعودی عرب کے دورے کے موقع پر بلغاری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔

بلغاری جیولری سیٹ میں ایک انگوٹھی، ایک کڑا، ایک ہار اور بالیوں کا ایک جوڑا شامل ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے یہ زیورات غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھے۔

18 مئی 2021 کو ڈپٹی ملٹری سیکرٹری نے توشہ خانہ کے سیکشن آفیسر کو سیٹ کی تخمینی قیمت سے آگاہ کیا،یہ زیورات قانون کے مطابق توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے گئے۔ 

25 مئی 2021 کو سعودی فرنچائز سیلوجنٹ ٹریڈنگ کو ہار 300,000 یورو اور بالیاں 80,000 یورو میں فروخت کی گئیں،بریسلٹ اور انگوٹھی کی قیمت سے متعلق معلومات نہیں مل سکیں۔ 

جیولری سیٹ کی کل تخمینی قیمت 75,661,600 روپے لگائی گئی،ہار کی قیمت 56,496,000 اور بالیوں کی 15,065,600 روپے تھی۔

توشہ خانہ قوانین کے مطابق 50 فیصد رقم ادا کر کے یہ سیٹ حاصل کیا جا سکتا تھا،قابلِ ادائیگی رقم 35,765,800 روپے ہونی چاہیے تھی،قیمت کم ظاہر کرنے سے قومی خزانے کو 32,851,300 روپے کا نقصان پہنچا۔

بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم اختیارات کا غلط استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں موصول 108 تحائف میں سے 58 اپنے پاس رکھے،توشہ خانہ 2 ریفرنس میں 22 گواہ شامل ہیں۔

سیکشن آفیسر توشہ خانہ کیبنٹ ڈویژن بنیامین گواہوں کی فہرست میں سرفہرست، پروٹوکول آفیسر طلعت محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود گواہوں میں شامل ہیں۔

سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر موفا محمد فہیم اور سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر محمد احمد ، ڈائریکٹر نیب شفقت محمود اور تفتیشی افسر محمد محسن ہارون بھی گواہوں میں شامل ہیں۔