اویس کیانی: وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی وزارتِ ریلوے آمد، وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے استقبال کیا۔محسن نقوی کی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے اہم ملاقات،پاکستان ریلوے سے متعلق امور اور جاری اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی جانب سے 2025 میں ریلوے میں کی گئی انقلابی تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی، ریلوے کے نظام میں بہتری اور مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر گفتگو ہوئی۔
سکیورٹی، آپریشنل بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات پر باہمی تعاون پر اتفاق ہوا، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ریلوے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا، دونوں وزرا نے پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔