ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی کی مقامی عدالت نے شعائرِ اسلام کی مبینہ بے حرمتی کے مقدمے میں نامزد یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت وسطی میں شعائرِ اسلام کی مبینہ بے حرمتی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں یوٹیوبر ملزم رجب بٹ اپنے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت ملزم کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔

سماعت کے دوران وکیلِ صفائی میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں اور یہ مقدمہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 196 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نہ تو صوبائی حکومت اور نہ ہی وفاقی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باقاعدہ شکایت درج کروائی گئی ہے۔

وکیلِ صفائی نے مزید یقین دہانی کروائی کہ ملزم تفتیش میں شامل ہو کر مکمل تعاون کرے گا، لہٰذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا