ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری پرویز الٰہی کتنے حلقوں سے انتخاب لڑیں گے؟ اہم خبر آگئی

چودھری پرویز الٰہی کتنے حلقوں سے انتخاب لڑیں گے؟ اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے  اڈیالہ جیل میں وکیل سردار عبدالرازق کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے چودھری پرویز الٰہی سے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروائے۔ 

پرویزالٰہی سے ملاقات کے بعد وکیل سردار عبدالرازق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی تین قومی اور تین صوبائی حلقوں سے انتخاب لڑیں گے، پرویز الٰہی گجرات،منڈی بہاؤالدین ،تلہ گنگ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، صدر پی ٹی آئی این اے 59، 64 اور 69سمیت پی پی 23، 32اور 34 سے الیکشن لڑیں گے۔