فحش فلمیں دیکھنے میں کونسا ملک سب سے آگے؟ فہرست سامنے آگئی

فحش فلمیں دیکھنے میں کونسا ملک سب سے آگے؟ فہرست سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی سب سے بڑی کینیڈین ویب سائٹ نے اپنا نواں سالانہ ریویو جاری کیا ہے جس کے مطابق امریکہ اس بار بھی فحش بینی میں پہلے نمبر پر رہا  ، اس بار کی فہرست میں ایک  مسلمان ملک بھی شامل ہے۔

ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق  فحش بینی میں ہر سال کی طرح امسال بھی امریکہ کا پہلا نمبر رہا جس کے بعد برطانیہ،  فرانس، جاپان، میسکسیکو، اٹلی، جرمنی اور کینیڈا کا نمبر رہا ۔ فلپائن، برازیل، سپین، پولینڈ، نیدرلینڈ، آسٹریلیا،یوکرین، ارجنٹینا اور کولمبیا بھی  سب سے زیادہ فحش بینی کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔ 

سنہ 2022 کی فہرست میں ایک ہی مسلمان ملک کا نام شامل ہے جو کہ عرب دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک مصر ہے اور  یہ 18 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے بعد سویڈن اور بیلجیئم بالترتیب 19 ویں اور بیسویں نمبر پر ہیں۔ ویب سائٹ پر سب سے زیادہ وقت گزارنے میں مصری پہلے نمبر پر رہے ۔ انہوں نے اوسطاً 11 منٹ 12 سیکنڈ گزارے جو ٹاپ 20 ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔  ویب سائٹ کی 79 فیصد سے زیادہ ٹریفک انہی 20 ملکوں سے آتی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-20/news-1671525683-6735.jpg

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ  ویب سائٹ کی رواں سال کی فہرست کے ٹاپ 20 میں مصر نے  پہلی بار  جگہ بنائی ہے۔ پچھلے سال مصر کا نام اس رپورٹ میں عرب کیٹگری کی وجہ سے  صرف حوالے  کے طور پر شامل کیا گیا تھا لیکن ایک  ہی سال کے دوران  مذکورہ عرب ملک میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ پچھلے سال کے ڈیٹا میں پاکستان کا نام بھی  اس رپورٹ میں حوالے  کے طور پر شامل کیا گیا تھا لیکن خوش قسمتی سے رواں سال پاکستان کا نام کسی بھی طور اس فہرست میں  شامل نہیں ہے

۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کا نام فحش بینی کی وجہ سے نہیں بلکہ انڈیا کا پڑوسی ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا تھا،