لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے کہاہے کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے ایوان میں موجود ارکان کی سادہ اکثریت کی حمایت ضروری ہے ۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پراسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کیلئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 188 ارکان سے رابطے شروع ہو گئے۔
پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے کہاہے کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے ایوان میں موجود ارکان کی سادہ اکثریت کی حمایت ضروری ہے ،آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت کل ارکان میں سادہ اکثریت ثابت کرنا لازم نہیں، لیگل ٹیم نے کہاکہ اعتما کے ووٹ کے دوران غیر حاضر ارکان کیخلاف نااہلی کی کارروائی ہو گی ۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پنجاب اور کے پی اسمبلی کی تحلیل کے اعلان کے بعد ملکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی، پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے متحرک ہوگئی، میل ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔
پی ڈی ایم نے اپنی پہلی چال چل دی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ارکان نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی،جس میں گورنر پنجاب سے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیاگیاہے، لیگی رہنما طاہر خلیل سندھونے کہاکہ گورنر کو وزیراعلیٰ سے اعتماد کے ووٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔