ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے پاکستان کوبڑی پیشکش کردی

ned price
کیپشن: ned price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں، حملہ کرنے والوں پر زور دیتے ہیں کہ قبضہ ختم کریں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے۔انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کےخلاف کارروائی کے لیے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں امریکا کے پارٹنر ہیں، امریکا دونوں ممالک کے درمیان مثبت ڈائیلاگ دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر سے دیکھتے ہیں، کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو مل کر بات کرنا ہوگی، مسئلہ کشمیر پر امریکا کو کہا گیا تو تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد دہشتگردوں کے خلاف تاحال آپریشن جاری ہے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔