دھند کے باعث حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

File Photo
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور سے اوکاڑہ جانے والی وین پتوکی میں دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پتوکی میں ملتان روڈ پر خطرناک موڑ کے قریب وین الٹ گئی، حادثہ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوار تھے جن میں سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ خاندان کے افراد لاہور سے اوکاڑہ جا رہے تھے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کواسپتال منتقل کردیاگیا جن میں سے4 کی حالت تشویشناک ہے۔