اداکاری چھوڑنے کے بعدکیا کریں گے؟ شاہ رخ خان نے بتادیا

Shah Rukh Khan
کیپشن: Shah Rukh Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اداکاری چھوڑنے کے بعد مستقبل کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا۔

شاہ رخ خان ان دنوں 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم 'پٹھان' کی تشہیر میں مصروف ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے بھارتی کرکٹر روبن اٹھپا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکاری سے 4 سال کی بریک اور پھر مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ فلم زیرو کے بعد اداکاری سے ایک سال کا بریک لینا چاہتے تھے لیکن پھر کورونا کی وجہ سے یہ وقفہ طویل ہوگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ اداکاری سے بریک لینے کے دوران مجھے کوکنگ اور صفائی ستھرائی سیکھنے اور خود کو کو فٹ رکھنے کے لیے وقت مل گیا۔میں نے اس دوران اپنے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔

شاہ رخ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث گھر مں رہنے کی وجہ سے میں نے گھر میں ہی جم شروع کردیا، کچن میں کام کیا، کپڑے دھوئے بلکہ میں نے خود کو فٹ رکھنے کے لیے  گھر کاسارا کام بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان نے مزید بتایا کہ اگر میں نے کبھی اداکاری چھوڑی تو میں کاروبار کروں گا، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ 'میں پٹھان کے نام سے کیٹرنگ ، بازی گر کے نام سے بیکری اور دل والے کے نام سے مٹھائی کی دوکان بھی کھول سکتا ہوں'۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان 4 سال کے بعدفلم پٹھان  کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں،  2018 میں ان کی آخری فلم زیرو ریلیز کی گئی تھی،اس  دوران وہ کئی فلموں میں مختصر کردار کرتے بھی نظر آئے۔