ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی طرف سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صحافی نے ٹویٹ کیا کہ پی ڈی ایم نے پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کی بھی پیشکش کی ہے، اس کا جواب دیتے ہوئے مونس الہٰی نے ٹویٹ کیا کہ پی ڈی ایم کی پیشکش میں کوئی دلچسپی نہیں، ایبسولوٹلی ناٹ۔
Not interested. Absolutely Not! https://t.co/LIwotwF6cN
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) December 19, 2022
دوسری جانب نجی ویب سائٹ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی نہیں توڑتے تو ان کی جماعت کے پاس پلان بی بھی ہے، مسلم لیگ ق نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اتحاد میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں، ابھی انہوں نے ہمیں یہی یقین دلایا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اتحاد میں رہنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جمعرات کو اسمبلی جائیں گے اور سپیکر کو کہیں گے ہمارے استعفے قبول کئے جائیں۔ رانا ثناللہ کے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کے بعد گرفتار کرنے کے بیان پر فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو کس نے روکا ہے، عمران خان پر اسوقت 33 کیسز ہیں، رانا صاحب جوکرسکتے ہیں کریں۔