لیٹ شادی کا رواج، بے اولادی کے مرض میں اضافہ

لیٹ شادی کا رواج، بے اولادی کے مرض میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  تاخیر سے  شادی کے مثبت اور منفی اثرات کے حوالے سے ڈاکٹر ثنا ناصر  کا کہنا ہے کہ جتنی جلدی شادی ہوگی ، بچوں کی پیدائش کے چانسز اتنےزیادہ ہوں گے ، لیٹ شادی کا رواج بے اولادی کے مرض میں اضافہ کررہا ہے ۔

24 نیوز کے مارننگ شو  "مارننگ وِد فضا"  میں گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹر ثنا ناصر نے بانجھ پن اور بے اولادی کی وجوہات پر تفصیلی گفتگو کی۔  ان کا کہنا تھا کہ بانجھ پن یا بے اولادی کا تعلق ذہنی دباؤ سے ہے ۔  اکثر شادی شدہ جوڑے گھریلو ناچاقی یا معاشی دباؤ کے باعث اولاد پیدا نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹر ثنا ناصر نے بانجھ پن اور بے اولادی سے متعلق  بتا یا کہ شادی کے بعد اولاد پیدا کرنے کی مردوں میں صلاحیت چالیس برس کے بعد جبکہ خواتین میں 35 برس بعد کم ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ   جتنی جلد شادی ہو گی اتنے ہی بچوں کی پیدائش کے چانسز زیادہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  علاج کیا جائے تو بے اولاد جوڑوں کو بھی اولاد  مل سکتی ہے۔

حکیم محمد احمد سلیمی نے کہا کہ پولیو ویکیسن یا کسی اور ویکسین کا بانجھ پن سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اولاد کا تعلق مرد کے جرثومے کی کوالٹی اور تعداد پر منحصر ہے۔

پروگرام کے ایک  حصے میں تندور پر روٹی لگا کر اپنے  بیمار شوہر کی ہمت بندھانے والی با ہمت خاتون سمیرا باجی نے اپنی کہانی سنائی، جب تمام رشتہ داروں نے ساتھ چھوڑ دیا تو سمیرا نے نہ صرف زندگی سے اپنے بیمار شوہر کو زندگی سے پیار کرنا سکھایا بلکہ اپنے بچوں کو بھی پڑھایا۔ سمیرا باجی تندور والی کا کہنا تھا کہ وہ کبھی مشکلات سے نہیں گھبرائی اور نہ ہی کبھی اس کی آنکھوں میں آنسو آئے کیونکہ اگر وہ روئے گی تو اس کے بچے ہمت ہار دیں گے۔  سمیرا نے سب کے طعنے برداشت کئے مگر اپنا کام جاری رکھا اور آج وہ تندور پر روٹیاں لگا کر باعزت زندگی گزار رہی ہے۔

پروگرام میں بائیکرز فیصل خالد اور حسن عبداللہ  نے بتا یا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت سب سے اہم آپ کی زندگی ہے اس لئے ہیلمٹ ایسا استعمال کریں جو حادثے کی صورت میں محفوظ رکھے ، انہوں نے بتا یا کہ  ہیلمٹ مہنگا ہونا ضروری نہیں بلکہ اس کا معیاری ہونا ضروری ہے، غیر معیاری ہیلمٹ سستا مل جاتا ہے لیکن یہ آپ کو سر اور چہرے کی چوٹ سے محفوظ نہیں رکھتا ، ہیلمٹ ایسا خریدیں جو سامنے سے چہرے کی حفاظت کرے اور سر کو چوٹ سے محفوظ رکھے ۔