ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکارہ کو کینسر ہو گیا

Hamsa Nandani
کیپشن: Indian actress
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ کینسر  کے مرض میں مبتلا ہو گئیں ، اداکارہ نے چار ماہ قبل  طبی معائنہ کرایا تو  کینسر کی تشخیص ہوئی۔

 بھارت میں بننے والی تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ و ماڈل ہمسا نندنی چھاتی کے کینسر کی شکار ہوگئی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ہمسا نندنی نے انکشاف کیا ہے کہ چار ماہ قبل میرا طبی معائنہ کیا گیا، جس میں مجھے چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال ممبئی میں زیر علاج ہیں جہاں وہ کیموتھراپی کے عمل سے گذررہی ہیں۔ اداکارہ کے مداحوں نے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

ہمسا نندنی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، 18 سال پہلے میں نے اپنی ماں کو اس بریسٹ کینسر سے کھو دیا تھا۔ 4 ماہ قبل مجھے علم ہوا کہ میں بھی اس بیماری میں مبتلا ہوں، میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا ہے کہ میں اس بیماری کے سامنے ہمت نہیں ہاروں گی۔ اس کے ساتھ میں اپنے چہرے پر بڑی مسکراہٹ اور جیت کے اعتماد کے ساتھ لڑوں گی۔

 ہمسا نندنی نے متعددبھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ان کی مشہور فلموں میں ’مرچی‘ ’بنگال ٹائیگرز‘’ٹی سموسہ بسکٹ‘، ’بھائی ‘اور’ لیجنڈ ‘شامل ہیں۔