جہیزمیں لاکھوں روپے کا مطالبہ کرنیوالے دلہا کی زبردست پٹائی،ویڈیو وائرل

Groom demanded for rupees
کیپشن: incident fotage
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کرنے پر دولہا کی پٹائی کرڈالی  واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اکثر اوقات ویڈیوز  وائرل ہوتی رہتی ہیں  لیکن بعض ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں،ایسی ہی ایک ویڈیو  وائرل ہو ئی ہے جو شادی میں بے جا رقم کے مطالبے سے متعلق ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ ضلع غازی آباد میں پیش آیا جہاں دولہا کے گھر والوں نے میرج ہال میں پہنچنے کے بعد دلہن والوں سے جہیز میں 10 لاکھ روپے کی نقدی کا مطالبہ کر ڈالا ۔ دلہن والوں کے منت ترلے بھی کام نہ آئے ، دولہا والے جب شادی کیلئے رضا مند نہ ہوئے تو دلہن والے آپے سے باہر ہو گئے  اور دولہا کی درگت بنا دی۔

 دلہن والوں کا الزام ہے کہ انہوں نے پہلے ہی تین لاکھ روپے اور ایک لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی دولہا کو دی تھی لیکن ان کا لالچ تھا کہ  ختم ہی نہیں ہوا اور شادی سے کچھ دیر پہلے نیا مطالبہ پیش کردیا بات بڑھنے پر لڑکی والوں نے دلہے کی زبردست د رگت بنا ڈالی۔