ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

19سالہ محمد ہریرہ کی بلوچستان کے خلاف ٹرپل سنچری

huraira of northern
کیپشن: huraira of northern
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کرنے والے محمد حریرہ نےبلوچستان کے خلاف ٹرپل سنچری اسکور کردی۔

محمد حریرہ قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے ہیں جنہوں نے اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر بلوچستان کے خلاف صرف 327 گیندوں پر 300 رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

19 سالہ محمد حریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جب کہ حریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔

مجموعی طور پر نوجوان بیٹر دنیا کا آٹھواں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہے جب کہ جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔