لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر

لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فلائیٹ آپریشن متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند اور دیگر وجوہات کی بنا پر فلائیٹ آپریشن متاثر، لاہور آنے جانے والی 13 پروازیں منسوخ، 7 تاخیر کا شکار رہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق فلائیٹ انکوائری کے مطابق دبئی جانیوالی ائیربلیو کی پرواز پی اے 410 کو منسوخ کر دیا گیا، دبئی سے آنیوالی پرواز پی اے 411، نجف سے آنیوالی بغداد ائیر کی پرواز آئی ایف 341، نجف جانیوالی بغداد ائیر کی پرواز آئی ایف 342، ابوظہبی جانیوالی ائیربلیو کی پرواز پی اے 430 ، ابوظہبی سےآنیوالی پرواز پی اے 431، کوالالمپور سے آنیوالی پرواز او ڈی 131، کوالالمپور جانیوالی مالینڈو ائیر کی پرواز او ڈی 132 شارجہ جانیوالی ائیربلیو کی پرواز پی اے 412، کراچی جانیوالی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 405، کراچی سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306، کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 307 کو منسوخ کردیا گیا۔

دوسری جانب متعدد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، جن میں کراچی سے آنیوالی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 520 پانچ گھنٹے، ابوظہبی سے آنیوالی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 244 دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer