پاکستان بار کونسل انتخابات کی تیاریاں مکمل

 پاکستان بار کونسل انتخابات کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)  پاکستان بار کونسل کے پانچ سال کے لئے 31 دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے لئے سیکروٹنی کا مرحلہ مکمل, پاکستان بار کونسل کے لئے بشری قمر کے کاغذات نامزدگی  مسترد , 27 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کلئیر  قرار دے دئیے گئے۔

پاکستان بار کونسل کی امیدوار بشری قمر.  کی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ  وکالت سٹینڈنگ بیس سال نہ ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ آٹارنی جنرل آف جنرل کی نگرانی میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی گئی ۔اتوار کی چھٹی کے روز امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی گئی ۔اپامیدوار 23 دسمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ۔ پاکستان بار کونسل کی پنجاب سے گیارہ سیٹوں کے لئے  28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تھے۔ جس میں صرف ایک امیدوار بشری قمر کے کاغذات نامزدگی مسترد  ہوئے ۔

ممبر پاکستان بار کونسل الیکشن کے لئے حفیظ الرحمان چوہدری کے کاغذات نامزدگی کلئیر  قرار پائے۔ پاکستان بار کونسل کے لیے احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ ،عابد ساقی, پیر مسعود چشتی ،میاں اسرار الحق ،شفقت محمود چوہان، اشتیاق اے خان ، محمد مقصود بٹر ،نذیر احمد غازی ، سید قلب حسن ۔

چودھری طاہر نصراللہ وڑائچ ، پرویز عنایت ملک، رانا ضیاء عبدالرحمن ، رمضان چویدری کے کاغذات کلئیر قرار دئیے گئےحسن رضا پاشا ، مملک حیدر عثمان ، شیخ محمد سلیمان داؤد وینس ،خادم حسین قیصر ،محمود اشرف خان ،حافظ انصار الحق ،سید شبر رضا رضوی ،شیخ حمید حیات  سمیت  27 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں کوئی اعتراض عائد نہیں کیاگیا، پاکستان بار کونسل کے انتخابات 31 دسمبر کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب آفس سمیت دیگر صوبوں میں ہوں گے۔
پاکستان بار کونسل کے امیدواروں کے نتائج کا اعلان پانچ جنوری کو کیا جائے گا ۔ صوبائی بار کونسلز کے ممبران کے ووٹوں سے ہاکستان بار کونسل کے ملک بھر سے 22 ممبران منتخب کئے جائیں گے ۔ پنجاب سے 11، سندھ سے 6، ایک اسلام آباد سے 1 ، خیبرہختنخواہ سے 2اور بلوچستان سے 1 ممبر منتخب ہوگا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer