ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرمنٹ کے بعد عامر کو بڑی پیشکش

ریٹائرمنٹ کے بعد عامر کو بڑی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) محمد عامر کو انٹرنیشنل ریٹائرمنٹ کے بعد لیگ کرکٹ کھیلنے کی آفرز ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بالر محمد عامر اور بگ بیش لیگ کی ایک ٹیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے ، محمد عامر کو بی بی ایل کے رواں سیزن میں نمائندگی کی پیشکش گئی ہے ، فاسٹ بالر آئندہ برس جنوری میں کھیلی جانے والی ٹی ٹین لیگ میں بھی شرکت کریں گے۔
یاد رہے محمد عامر نےٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ اتنا ٹارچربرداشت نہیں کرسکتا اورہربات پرمجھ پرطنز کیا جاتا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کبھی بالنگ کوچ کہتے ہیں کہ عامر دھوکا دے گیا تو کبھی یہ مشہور کیا کہ میں ملک سے نہیں کھیلنا چاہتا۔

ریٹائرمنٹ کے بالر عامر کو مختلف لیگز سے آفرز آنا شروع ہوئی ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer