ڈی جی ایل ڈی اے کا ون ونڈو سیل کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے کا ون ونڈو سیل کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دورنایاب) ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آمنہ عمران کا ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ، شہری کی شکایت پر متعلقہ افسران کی کارکردگی پر برہم، ایونیو ون کا چالان جاری نہ کرنے پر متعلقہ افسر کو معطل کردیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کے دورہ کے موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر عبدالشکور رانا، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ظریف اقبال ستی، چیف سیکیورٹی آفیسر رضا ظہور وٹو بھی موجود تھے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایونیوون سکیم کے کیس میں چالان جاری نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ برانچ سے جواب طلب کیا، تسلی بخش جواب نہ دینے پر ڈی جی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ون ونڈو کو معطل کردیا اور اس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔

سٹی فور ٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ افسران کی غفلت سے شہریوں کو اذیت میں مبتلا نہیں ہونے دیا جائے گا اور ایسے افسران کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔