(سعدیہ خان) ڈیپلکس سمائل اگین فاؤنڈیشن کی جانب سے تیزاب گردی کا شکار خواتین کو ڈپریشن اور ذہنی دباؤ سے نکالنے کے لیے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جیل روڈ کوتھم میں منعقدہ ورکشاپ میں ڈاکٹر افضال باجوہ، پروگرام ڈائریکٹر عائشہ تسلیم سمیت بیکن ہاؤس کی طالبات اور سمائل اگین فاؤنڈیشن سے وابسطہ لوگ شریک ہوئے۔ ڈاکٹر افضال باجوہ نے معاشرتی رویوں اور ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے لیے تربیت دیتے ہوئے کہا کہ کیسز کی شرح میں اضافہ کی وجہ عدم برداشت ہے، معاشرے میں ایسے افراد کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو اس طرح کےپیش ہونے والے واقعات سے جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں۔
معاشرتی سدھار ممکن نہیں اس لیے کسی فرد کی کہی گی غیر ضروری باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا جانا چاہیے، کوشش کریں کہ روزانہ کچھ وقت خود سے گفتگو کرتے ہوئے گزاریں اور مختلف ذہنی جسمانی ورزش کو معمول بنائیں۔ عائشہ تسلیم کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایسی خواتین کو فنی و تعلیمی زیورات سے آراستہ کرکے ان کو معاشرے کا بہتر شہری بنانا ہے۔