انسداد سموگ کیلئے شعبہ جاتی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے، مریم اورنگزیب

انسداد سموگ کیلئے شعبہ جاتی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے، مریم اورنگزیب
کیپشن: Maryam Aurangzeb, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انسداد سموگ کیلئے شعبہ جاتی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے۔ 

سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت انسداد سموگ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں لانگ ٹرم ،شاٹ ٹرم ،مڈ ٹرم بنیادوں پرانسداد سموگ کے حوالے سے ایکشن پلان مرتب کیا گیا۔اس کے علاوہ آلودگی کے خاتمے کیلئےمتعلقہ محکموں ،سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ 
اجلاس میں پنجاب ڈیجیٹل ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے پر غور کیا گیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انسداد سموگ کیلئے شعبہ جاتی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے، انہوں نے 
اینٹی سموگ زرعی آلات اور کرشرز کے استعمال پر کسانوں کو آگاہی دینے کی ہدایت کی، ساتھ ہی انڈسٹری کی مکمل میپنگ ،سولر پروگرام کے تحت عمارتوں کو سولرائز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ 
 مریم اورنگزیب نے ٹری پلانٹیشن ،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کےحوالےسے اقدامات کرنےکاحکم دیا ۔ 
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرانسداد سموگ کیلئے پہلاسیکٹر وائزایکشن پلان مرتب کیا گیا۔ وزارتوں ،محکموں کے معینہ مدت میں ٹارگٹ کےحصول کیلئے ٹاسک بھی مکمل کیا۔ اجلاس میں شہروں سے کچرے کی صفائی،زہریلے دھوئیں پر قابو پانے کےلئے اہداف مقرر کیے گئے، اس کے علاوہ شہروں میں شجر کاری ،عوام کی آگاہی کےلئے اقدامات کے اہداف بھی مقرر کیے گئے۔ 
مریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، رواں ماہ سے گاڑیوں کی کیوآر مانیٹرنگ کا نظام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں جدید ترین گیس اینالائزر نصب ہوں گے۔

اجلاس میں بڑے سرکاری ونجی شعبوں کےتوانائی پلانٹس کا انرجی آڈٹ کا پلان بھی شامل کیا گیا، سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام پرعملدرآمد کاہدف دے دیا گیا۔ 
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبے میں مقامی سطح پر سولرپینلز تیار ی پر رعایت ،حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ 6 جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی۔ 
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے 3بڑے شہروں میں شجرکاری ،گرین ڈویلپمنٹ منصوبےکا آغاز کیاجائےگا۔ اس کے علاوہ ہر محکمے میں سموگ کوارڈینیشن یونٹ قائم، منتخب اضلاع میں سموگ کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ شہریوں کی آگاہی کے لئے کلین ایئر اور سموگ ایپ شروع کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔