چوتھی انٹرنیشنل برن کانفرنس اور برن آگاہی واک کل جناح ہسپتال میں ہو گی

Fourth International Burn Conference Lahore, Jinah Hospital Lahore, Jinah Hospital Burn Center, Burn ward, Kids burn ward, Burn awareness walk, seminar, city42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جناح ہاسپٹل کے برن سنٹر میں چوتھی انٹرنیشنل برن کانفرنس کل جمعہ کے روز ہو گی۔ کانفرنس کے بعد   شرکا  اور شہری مل کر 'جل جانے کے حادثات سے بچاؤ'  اور حادثات میں جل جانے والوں کی مدد کے متعلق آگہی کے لئے برن اوئیرنیس واک کریں گے۔ اس موضوع پر عمومی آگہی کا سیمینار بھی کل جناح ہاسپٹل میں ہو گا۔

جناح ہاسپٹل لاہور کے برن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چوتھی انٹرنیشنل برن کانفرنس کل صبح  نو بجے شروع ہو گی جس میں آسٹریلیا،  انگلینڈ، امریکہ اور دیگر ممالک سے برن کے علاج کے ماہرین شریک ہو رہے ہیں۔  اس کانفرنس میں ماہرین برن کے موضوع پر ہونے والی نئی ریسرچز شئیر کریں گے اور  مریضوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لئے نئی ٹیکنالوجیز اور سٹریٹیجیز پر بحث و تنحیص کریں گے۔ 

برن اوئیرنیس واک

انٹرنیشنل برن کانفرنس کے اختتام پر اوئیرنیس واک میں برن کے مریضوں کو درپیش عمومی مسائل اور ان کے بہتر حل کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ واک میں جل جانے کے حادثات سے بچنے کے لئے عمومی احتیاطی تدابیر اور  بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کرنے پر زور دیا جائے گا۔

 برن کے حادثات کا شکار ہونے والوں کے لئے قومی دن کا مطالبہ

کل جناں ہاسپٹل میں جمع ہونے والے پاکستانی اور  ترقی یافتہ ممالک سے مہمان آئے ہوئے ماہرین مل کر حکومتِ پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کریں گے کہ برن کے حادثات سے پیدا ہونے والی اذیتناک صورتحال سے دوچار ہونے والے مریضوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے پاکستان میں قومی سطح پر  برن وکٹمز ڈے منایا جائے۔

برن پریوینشن کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانا

کل جناح ہاسپٹل میں برن اوئیرنیس واک میں شریک ماہرین اور شہری حکومت سے یہ مطالبہ بھی کریں گے کہ برن کے حادثات سے بچاؤ کے متعلق اوئیرنیس کو قومی شعور کا حصہ بنانے کے لئے برن کے حادثات س کے خطرات، ان حادثات سے بچاؤ  کی تدابیر اور حادثات کی صورت میں فوری امداد کے متعلق ضروری آگہی اور مہارتیں سکھانے کے لئے اس مواد کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

بچوں کے لئے 20 بیڈز کی برن وارڈ کا افتتاح

کل جمعہ کے روز جناح ہاسپٹل مین برن اوئیرنیس واک کے بعد برن سنٹر میں بچوں کے لئے 20 بیڈز کی نئی برن وارڈ کا اففتاح بھی کیا جائے گا،

جناح ہاسپٹل کے برن سنٹر میں پہلے ہی حادثات میں جل جانے والے بچوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، جلنے کے مریضوں کی تعداد اور بچوں کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت کے پیش نظر برن سنٹر میں بچوں کیلئے مزید 20 بیڈز کی برن وارڈ کا اضافہ کل کیا جا رہا ہے۔