(درنایاب) واسا کا اپنے سروس ایریا کے رہائشی علاقوں میں پانی کا ضیاع روکنے کیلئے گھروں کے ریمپس پر پائپ لگا کر گاڑیاں دھونے پر پابندی لگا دی۔ خلاف ورزی پر 3 ماہ قید یا 2 لاکھ جرمانہ کیا جائے گا۔
واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی ہدایات اور فیصلے کی روشنی میں گھروں میں پانی کا ضیاع روکنے کے لئے اقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں۔ واسا کے ایریاز میں گھروں میں صاف پانی کے بے دریغ استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گھروں کے اندر سے پانی باہر آنے پر بھی سزا اور جرمانہ ہوگا۔ واسا نے قانون پر عملدرآمد کے لئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باقاعدہ تشہیر بھی کی جائے گی۔