آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک سے اجلاس

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک سے اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ صوبہ بھرمیں کرسمس اورنیو ائیر نائٹ کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

کانفرنس میں سی پی او کے سینئر افسران کے علاوہ صوبے کے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہاکہ تمام اضلاع میں کرسمس کے موقع پر بھرپور سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ 40 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔ چرچز، اہم مارکیٹوں ، پارکوں اورتفریحی گاہوں کے گردونواح میں کومبنگ آپریشن، سرچ آپریشن اور پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ چرچز کے باہر سی سی ٹی وی کیمر ، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹر لگائے جائیں۔ گرجا گھروں کے ارد گرد عمارتوں پر سنائپرز اور اندر سادہ لباس میں کمانڈورز تعینات کئے جائے ۔

نیوایئر کے موقع پر شراب کی مکمل روک تھام کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیوائیرنائٹ کے موقع پرون ویلنگ اور ہلڑ بازی کو کنٹرول کیا جائے۔ کسی قسم کی بدانتظامی برداشت نہ کی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی کے لیے واضح پلان مرتب کئے جائیں۔

مزید دیکھئے: