کوٹ لکھپت جیل میں دیت کی رقم ادا کر کے بتیس قیدیوں کو رہا کردیا گیا

کوٹ لکھپت جیل میں دیت کی رقم ادا کر کے بتیس قیدیوں کو رہا کردیا گیا
کیپشن: city-kotlakhpat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی رہائی کےموقع پرتقریب کا انعقادکیاگیا۔ جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل اعجازاصغر اور بحریہ ٹاون کی جانب سے حق نواز سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کی جانب سے بتیس قیدیوں کی رہائی کے لیے ارش، دمن اوردیت کی مد میں چونسٹھ لاکھ روپے کی رقم ادا کی گئی۔ یہ قیدی سزاپوری کر چکے تھے لیکن جرمانہ ادا نہیں کرسکے تھے۔ اس سے پہلے بھی مخیرحضرات کی جانب سے ادائیگی پر قیدیوں کو رہا کیا جاتا رہا ہے۔