ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکار راحت فتح علی خان کی گاڑی بند

ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکار راحت فتح علی خان کی گاڑی بند
کیپشن: City42- Rahat Fateh Ali Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ): معروف گلوکار راحت فتح علی خان ایف بی آر کے بعد محکمہ ایکسائز کے بھی نادہندہ نکلے، راحت فتح علی خان کی گاڑی پانچ لاکھ روپے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی گاڑی ایل ڈبل ای زیرو سیون سکس ڈبل فور ناین والٹن روڈ سے گزر رہی تھی کہ محکمہ ایکسائز نے روکا اور کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ جانچ پڑتال کے دوران پتہ چلا کہ گاڑی کے پانچ سال سے ٹوکن شارٹ ہیں۔ جس پر محکمہ ایکسائز نے تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کردی۔

گاڑی راحت فتح علی خان کے ڈرائیور چلا رہے تھے۔