ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساڑھے آٹھ ہزار اشتہاری مفرور، پنجاب پولیس گرفتار کرنے میں ناکام

ساڑھے آٹھ ہزار اشتہاری مفرور، پنجاب پولیس گرفتار کرنے میں ناکام
کیپشن: City42 - Punjab Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ): پنجاب پولیس تمام وسائل ہونے کے باوجود اے کیٹگری کے اشتہاریوں کو گرفتارکرنے میں ناکام ہوگئی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ساڑھے آٹھ ہزار سے زائداشتہاری پولیس کی گرفت سے دور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کے احکامات بھی اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کارگر ثابت نہ ہوئے۔ عارف نواز ہر میٹنگ میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے اور کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود لاہور پولیس اے کیٹگری کے 920 اشتہاریوں کو گرفتار نہ کرسکی۔

 پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق ساڑھے 8 ہزار سے زائد اے کیٹگری کے اشتہاری تاحال مفرور ہیں۔ فیصل آباد میں 680، گوجرانوالہ میں 2 ہزار 166 اشتہاری مفرور ہیں۔ ڈی جی خان میں 1134 اور ملتان میں 710 اشتہاری پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔

پولیس کی مختلف فورسز ڈولفن فورس، پی آریو کی شہر بھر میں ناکہ بندی کے باوجود اشتہاری گرفتار نہیں ہو سکے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ اب پولیس اشتہاریوں کی گرفتاری سے زیادہ لا اینڈ آرڈر کو ڈیوٹی پر فوکس کرتی ہے۔ اشتہاریوں کی عدم گرفتاری کے باعث شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو  رہا ہے۔