ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد: سول اسپتال سے ادویات چوری کرنے والے گروہ کے 3 کارندے گرفتار

حیدرآباد: سول اسپتال سے ادویات چوری کرنے والے گروہ کے 3 کارندے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : حیدرآباد کے سول اسپتال سے ادویات چوری کرنے والے گروہ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے گئے ۔ 

مارکیٹ پولیس نے سول اسپتال کے قریب کارروائی کے دوران ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں چوری شدہ ادویات برآمد ہوئیں، ملزمان مستحق مریضوں کو مفت فراہم کی جانے والی ادویات چوری کرکے فروخت کرتے تھے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان آذان قریشی، احسن قریشی اور جمشید علی خاصخیلی شامل ہیں، ملزمان مختلف میڈیکل اسٹورز پر چوری شدہ ادویات فروخت کرنے لے جا رہے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔