سٹی42: انسداد دہشتگردی عدالت سے نو مئی کو ریاستی اداروں پر حملے کے مقدمہ میں دس سال قید کی سزا پانےوالی خاتون سابق ایم این اے زرتاج گل کی نااہلی سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیدول آ گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے شیدول کا آج اعلان کیا ہے جس کے مطابق این اے 185 مین ضمنی انتخاب 5 اکتوبر کو اتوار کے روز ہو گا۔
ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این 185 میں زرتاج گل سزا یافتہ ہونے کے بعد نااہل قرار پا چکی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیدول دیتے ہوئے پولنگ ڈے 5 اکتوبر اتوار مقرر کر دیا ہے۔
26 اگست کو ریٹرننگ افسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 28 سے 30 اگست مقرر کی گئی ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کے نام 30 اگست کو شائع کیے جائیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 ستمبر کو ہوگی۔
ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 8 ستمبر رکھی گئی۔
اپیلیٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 12 ستمبر تک کیے جائیں گے۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 13 ستمبر کو شائع ہوگی۔
امیدوار کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہوگی۔
کاغذات واپس لینے کے بعد باقی رہ جانے والے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 15 ستمبر کو ہی شائع ہوگی۔
انتخابی نشان امیدواروں کو 16 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گ،
پولنگ ڈے 5 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا،