ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں پرائیویٹ سکولوں نے چھٹی کا اعلان کر دیا، وزیرتعلیم سے تعطیل کے اعلان کی درخواست

Karachi Rain, Urban Flooding, City42, Monsoon rains, Rain alert

سٹی42:   کراچی میں مسلسل  بارشوں کے باعث بیشتر پرائیویٹ سکولوں نے 21 اگست کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سندھ کے پرائیویٹ سکولوں کی ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سے جل بدھ کے روز بھی سکولوں کی چھٹی کرنے کی درخواست کر دی۔

 پرائیویٹ سکولوں کے منتظم کل جمعرات کو بھی سکول بند رکھنے کا اعلان سوشل میڈیا پر اعلانات کر رہے ہیں۔ البتہ صوبائی حکومت نے آج رات تک سکول مزید ایک دن بند رکھنے کے کسی حکم کا اعلان نہیں کیا۔

 21 اگست سکول بند ہونگے یا نہیں ؟ محکمہ تعلیم سندھ تاحال خاموش ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تاحال کل سکول بند رکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے
کراچی شہر مین کل کافی زیادہ بارش ہوئی تھی اور آج بدھ کے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کی کئی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی بھرا ہوا ہے۔

آج دن کے دوران شہر کے بارش سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ  مراد علی شاہ نے شہر کی سڑکوں  پر گاڑیوں کا ہجوم دیکھ کر تعجب کا اظہار کیا تھا کہ جب حکومت نے آج عام تعطیل کی ہے تو لوگ گھروں مین رہنے کی بجائے سڑکوں پر کیوں ہیں۔ آج بدھ کے روز کراچی کے تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے بارش کے پیش نظر احتایطاً بند رکھے گئے تھے۔

  جب کے کئی سکول اپنے طور پر کل چھٹی کا اعلان کر چکے ہیں تو آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن  کے چئیرمین نے  وزیر تعلیم سندھ سے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر کل اسکول کالجز کی تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن  کے چئیرمین  حیدر علی نے وزیر تعلیم سندھ سے اپیل میں کہا، کل بچوں کو اسکول، کالج آنے میں بہت دشواری پیش آئے گی۔ موسم ابھی تک بہتر نہیں ہوا۔ اگرچہ طوفانی بارش کا امکان کم ہے لیکن اس کے باوجود طلبہ و طالبات کو تعلیمی اداروں  تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا ہوگا۔