سٹی42: کراچی کی کئی سڑکوں پر کل سے بارش کا پانی جمع ہونے کے متعلق سندھ کے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ بارش رکے گی تو سارا پانی نکال دیں گے۔
سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کراچی میں بارش سے پیداہونے والی سورتحال کا خود جائزہ لینے کے لئے نکلے تو نرسری کے مقام پر ان سے سوالات کئے گئے کہ کئی سڑکوں پر کل سے پانی جمع ہے اور انتظامیہ اسے نکال نہین رہی، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا، بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پرمرتب ہو رہے ہیں، پچھلے ہفتےکے پی،گلگت میں بارشوں سے 400 افراد جاں بحق ہوئے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز 12گھنٹوں میں200ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، پوری انتظامیہ، بلدیاتی ادارے کا عملہ اور میں خود سڑکو ں پر ہیں، عوام کی مدد کر رہے ہیں، بارش کے پانی کی نکاسی کر رہےہیں۔
کل منگل کے روز سے جاری موسلادھار بارش نے کراچی میں تباہی مچا دی ہے، بارش سے ہونے والے حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
تعطیل کی، لوگ پھر بھی گھروں پر نہیں رہے
مسائل کی وجہ بیان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا، آج ہم نے عام تعطیل کا اعلان کیا لیکن لوگ پھربھی باہر نکلے ہوئے ہیں، لوگوں کو خود بھی خیال رکھنا چاہیے، تعطیل کا مطلب ہےکہ گھروں پر رہیں۔ سینکڑوں گاڑیاں سڑکوں پر نطر آ رہی ہیں۔ انہیں کم ہونا چاہئے تھا۔
بعض حلقوں کی تنقید کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی منٹوں میں تو نہیں نکلے گا۔ کل جب بارش ہوئی تو میڈیا والے مصروف تھے کہ کہاں ہمیں پانی سڑک پر نطر آئے اور ہم دکھائیں کہ پانی کھڑا ہوا ہے۔ اچھی بات ہے دکھائیں، لیکن پانی منٹوں میں تو نہیں نکلے گا۔
وزیراعلیٰ نے سڑکوں سے پانی نکالنے کے متعلق سوالات کے جواب میں کہا، بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے، ہماری بھی کوتاہیاں ہوں گی لیکن حکومت کام کررہی ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر کے بہت سے علاقوں کو ڈبودیا جس کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ حادثات میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔
آج سندھ حکومت نے مزید بارش کے خطرہ کے پیش نظر کراچی میں عام تعطیل کر دی تھی لیکن لوگوں نے آج بھی اپنے کاروبار بند نہیں کئے اور بڑی تعداد میں بارش میں ہی گھروں سے نکل کر بازاروں میں آئے۔ سڑکوں پر پانی کے جو پانی کو نکالنے کے لئے ڈسپوزل اور سیوریج کے نظام کی گنجائش سے زیادہ ہے۔