ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں بارش کی چھٹی

Sindh Schools holiday, rain holiday, city42

سٹی42: کل جمعرات کو بھی سندھ کے بہت سے شہروں، دیہات اور  کراچی میں بارش ہو گی۔   بارش سے جنم لینے والی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر کل سندھ بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 

 سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم نے مزید بارشوں کے پیش نظر سندھ بھر میں کل بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کل بھی صوبے میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی آن لائن کلاسز جاری رہیں گی

 جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے کہا ہے کہ خراب موسمی حالات کے سبب جامعہ جمعرات 21 اگست کو بند رہے گی تاہم آن لائن کلاسز اور تعلیمی سرگرمیاں حسبِ معمول جاری رہیں گی۔

ترجمان کے مطابق تمام امتحانات اگلے حکم تک مؤخر کردیے گئے ہیں تمام آن لائن کلاسز کی نگرانی یونیورسٹی لیڈرشپ کرے گی۔