سٹی 42: صوبائی وزیر تعلیم کے نام پر جعلساز اساتذہ اور ملازمین سے پیسے بٹورنے لگا
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ملزم فیضان علی کا محکمہ تعلیم یا میرے دفتر سے کوئی تعلق نہیں،میرے نام پر پیسے یا فائدہ مانگنے والا یہ شخص سراسر جعلساز ہے،
ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
تاہم ابھی تک جعلساز کے خلاف کارروائی یا گرفتاری کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی معلوم ہوسکا ہے کہ جعلساز نے کس کس استاد یا ملازم کو چونا لگایا ہے البتہ صوبائی وزیر تعلیم نےسوشل میڈیا پر ملزم کی تصویر اور نوٹیفیشکشن لگا کر اساتذہ کو متنبہ کردیا ہے

